گھر والوں سے پیسے بٹورنے کیلئے اغواء کا ڈرامہ رچانے والا طالبعلم گرفتار کرلیاگیا

گھر والوں سے پیسے بٹورنے کیلئے اغواء کا ڈرامہ رچانے والا طالبعلم گرفتار ...
 گھر والوں سے پیسے بٹورنے کیلئے اغواء کا ڈرامہ رچانے والا طالبعلم گرفتار کرلیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) اوکاڑہ میں گھر والوں سے پیسے بٹورنے کے لیے اغواء کا ڈرامہ کرنے والے یونیورسٹی کے طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق    ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز کا کہنا ہے کہ طالب علم نے گھر والوں سے رقم بٹورنے کے لیے اغواء کا ڈرامہ کیا۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ طالب علم نے یونیورسٹی فیس جمع کرانے کے لیے رقم لی اور خرچ کر لی۔

طارق عزیز نے مزید کہا ہے کہ طالب علم نے رقم ڈکیتی میں چھن جانے کا ڈرامہ کیا اور مقدمہ درج کرایا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ طالب علم کو لاہور سے پکڑنے کے بعد گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔