پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز سے شکست
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے دلچسپ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 242رنز بنا لیے ۔ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔پشاور زلمی کی جانب سے اوپنر صائم ایوب نے 58 جبکہ بابر اعظم نے 73 سکور بنا کر آو ٹ ہوئے ۔محمد حارث 35 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ٹام کیڈ مور 38 سکور بنا کر آو ٹ ہوئے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی 4 جبکہ اسامہ میر اور انور علی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
جواب میں ملتان سلطانز کے اوپنر ز نے اچھا آغاز فراہم نہ کیا ، اوپنرز شان مسعود 5 اور محمد رضوان 7 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔لیکن اس کے بعد رائیلی روسو نے بہترین بلے بازی کی اور 121 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، ادھر کیرن پولارڈ 52 سکور بنا کر آو ٹ ہوئے۔ٹم ڈیوڈ2 اور خوشدل شاہ 18 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ انور علی 24 اور اسامہ میر 10 سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔