کیوی کمنٹیٹر کا حسن علی کی اہلیہ پر نا مناسب تبصرہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کیوی کمنٹیٹر سائمن ڈیول نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کے خلاف فتح کے بعد فاسٹ باؤلر حسن علی کی اہلیہ کے حوالے سے نامناسب الفاظ میں تبصرہ کر دیا۔کمنٹیٹر نے کہا’’جیسا کہ حسن علی کی اہلیہ نے آج بہت سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں، مجھے یقین ہے اور یہ بہت شاندار ہیں!‘‘۔
پس منظر میں ان کے ساتھی تبصرہ نگار کو ہنستے ہوئے سنا جاسکتا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہی ہے۔
Simon Doull about Hassan Ali's wife ????#PSL8 pic.twitter.com/Hg4MWdCmza
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) March 9, 2023