کمالیہ میں دار ارقم سکول جکھڑ کیمپس کا افتتاح کر دیا گیا
کمالیہ(نامہ نگار) دار ارقم سکول جکھڑ کیمپس کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ایم این اے ریاض فتیانہ سمیت دیگر کی شرکت۔ ڈائریکٹر جکھڑ کیمپس زاہد خان قسمانہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔تفصیل کے مطابق دار ارقم سکولز کی جانب سے کمالیہ کے نواحی علاقہ جکھڑ میں دار ارقم سکول جکھڑ کیمپس کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر دار ارقم سکولز فیصل آباد پروفیسر حافظ عبد اللہ مدثر ، ایم این اے ریاض فتیانہ اور سابق ضلعی وائس چیئرمین پیر سید اختر عباس کرمانی سمیت علمی ، ادبی ، صحافتی شخصیات اور علاقہ کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت اختیار کی۔ ڈائریکٹر دار ارقم سکول جکھڑ کیمپس زاہد خان قسمانہ نے مہمانوں کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر دار ارقم سکولز فیصل آباد پروفیسر حافظ عبد اللہ مدثر نے کہا ہمارا مقصد تعلیم کو عام کرنا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے ہمارا تمام سٹاف دن رات کوشاں ہے۔ معیاری تعلیم ہی انسان کو کائنات کی تخلیق کا اصل مقصد بتا سکتی ہے۔ ایم این اے ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں حصول تعلیم کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن ہے۔
تعلیم کے بغیر ہماری زندگی کی کوئی پہچان اور کوئی اہمیت نہیں ہے۔ میری علاقہ کے تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کروائیں تاکہ وہ ایک کامیاب زندگی گزار سکیں۔