پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکوؤں نے کاروباری شخص سے 60لاکھ لوٹ لئے

پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکوؤں نے کاروباری شخص سے 60لاکھ لوٹ لئے
پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکوؤں نے کاروباری شخص سے 60لاکھ لوٹ لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تھانہ چکری کے علاقے میں پولیس وردیوں میں ملبوس مسلح ڈاکو بزنس مین سے 60 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی چھین کر لے گئے۔
نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز" کے مطابق مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ریت بجری کا کام کرتا ہوں اور ایکسیویٹر خریدنے موٹر وے کے راستے جھنگ جانا تھا، چکری انٹر چینج سے کچھ فاصلے پر پہنچا تو پولیس وردیوں میں ملبوس مسلح افراد نے روک لیا۔مدعی نے بتایا کہ پولیس وردیوں اور ہاتھوں میں وائرلیس سیٹ دیکھ کر گاڑی روک لی، ملزمان تلاشی لیتے ہوئے 60 لاکھ 50 ہزار کی نقدی لوٹ کر لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش میں مصروف ہیں۔