سجل علی کی ڈرامہ’’آنگن‘‘کے ٹیزر کی دھوم

سجل علی کی ڈرامہ’’آنگن‘‘کے ٹیزر کی دھوم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)مومنہ درید پروڈکشن کی نئی ڈرامہ سیریل’آنگن‘کا پہلا ٹیزر آن ایئرکردیا گیا ہے جسے بہت پسند کیا گیا ہے۔اس سیریل میں ناظرین جہاں سجل علی اور احدرضامیر کی جوڑی کو ایک بار اکٹھے سکرین پر دیکھ سکیں گے وہیں ماورا حسین،احسن خان، عابدعلی،مدیحہ رضوی،زیب رحمن اور سونیا حسین سمیت بہت سے فنکار منفرد کرداروں میں نظرآئیں گے۔
ڈرامے کی کہانی خدیجہ مستور کے مشہورناول’آنگن‘ سے لی گئی ہے جس کے رائٹرمصطفے آفریدی ہیں۔کہانی1940کے دورکا احاطہ کرتی ہے۔ٹیزر ریلیز ہونے پر ماوراحسین نے سجل کو مبارکباد دیتے ہوئے آؤٹ سٹینڈنگ قرار دیا ہے۔سیریل کے ڈائریکٹراحتشام الدین ہیں۔ڈرامہ سیریل ’’آنگن‘‘میں احسن خان بھی ایک پاور فل کردار میں نظر آئیں گے۔

مزید :

کلچر -