کے الیکٹرک کی ٹیم پر حملہ قابل قابل مذمت ہے ،ترجمان

کے الیکٹرک کی ٹیم پر حملہ قابل قابل مذمت ہے ،ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کی جانب سے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 51میں بجلی چوری اور غیر قانونی پی ایم ٹیز کیخلاف آپریشن کے دوران کے الیکٹرک کی ٹیم اورقانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا کہ ’’،کے الیکٹرک کی ٹیم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پرچند شرپسندعناصر نے گلشن عرب میں تجاوزات سے گھری غیر قانونی پی ایم ٹیز ہٹانے اور بجلی چوری کیخلاف کارروائی کے دوران حملہ کیا ۔اس دوران شرپسند عناصرکے پرتشدد حملے کے باعث کے الیکٹرک کا عملہ اورپولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔اس واقعہ پر شرپسند عناصر کیخلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے اور اس واقعہ کی پرزور مذمت کی جاتی ہے۔‘‘ادارے کی جانب سے اس سے قبل سرجانی اور شہر کے مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا جاچکا ہے۔مزید برآں، حالیہ کاررائیوں کے دوران محمود آباد اور لیاری کے علاقوں سے 1200سے زائد غیر قانونی کنڈے ہٹائے گئے ۔ کے الیکٹرک کے نیٹ ورک پر کسی غیر متعلقہ افراد کو پی ایم ٹی لگانے کی قطعاًاجازت نہیں ۔ ادارے کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات سے گھرے انفراسٹرکچر اور بجلی چوری کیخلاف بھر پور کارروائیاں جاری ہیں اور ادارہ مکمل اعتماد کے ساتھ اسے جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے ۔