عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ کو بغیر کسی کٹ کے نمائش کی اجازت مل گئی

عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ کو بغیر کسی کٹ کے نمائش کی اجازت مل گئی
عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ کو بغیر کسی کٹ کے نمائش کی اجازت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی وڈ کی دو بڑی فلموں کا ٹکراؤ ہونے والا ہے۔ “جگرا” اور “وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو” 11 اکتوبر (کل) کو سینما گھروں میں ریلیز ہوں گی۔ دونوں فلموں کو سنسر بورڈ کی منظوری مل چکی ہے اور ان میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں۔

عالیہ بھٹ اور ویدنگ رائنا کی فلم “جگرا” کو سنسر بورڈ نے 3 اکتوبر کو U/A سرٹیفکیٹ کے ساتھ منظور کیا۔ فلم میں کچھ پرتشدد اور پریشان کن مناظر شامل ہیں، لیکن سنسر بورڈ نے کسی بھی سین یا شاٹ کو کاٹنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

صرف دو مناظر میں منشیات کے استعمال سے متعلق اینٹی ڈرگ پیغام شامل کرنے کا حکم دیا گیا۔ فلم کی کل لمبائی 155 منٹ ہے، یعنی 2 گھنٹے 35 منٹ ہے۔

راجکمار راؤ، ترپتی ڈمری اور ملکا شراوت کی فلم “وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو” میں کسی بھی بصری کٹ کی ضرورت نہیں سمجھی گئی، حالانکہ فلم کا موضوع ایک نجی ویڈیو کے ارد گرد گھومتا ہے۔ لیکن کچھ ڈائیلاگس کو سنسر کیا گیا۔یہ فلم 152 منٹ 5 سیکنڈ کی ہے اور اسے 7 اکتوبر کو U/A سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

مزید :

تفریح -