فیصل آباد میں نشئی باپ کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے2بچے بازیاب
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد میں نشئی باپ کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے2بچے بازیاب کرالیے گئے جن کی شناخت اریبہ اور فرحان کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ابرار نشہ کا عادی ہے جس نے اپنے ہی بیوی بچوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا ہوا ہے۔ اس وقت ایک بچہ اور اسکی ماں ابھی تک یرغمال ہیں۔
سی پی او فیصل آباد کامران عادل دیگر افسران کیساتھ ملزم کیساتھ مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ باقی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔