پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 2 دنوں میں کتنے ہزار امیدواروں کے امتحانات لیے ؟ جانیے

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 2 دنوں میں کتنے ہزار امیدواروں کے امتحانات لیے ؟ ...
 پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 2 دنوں میں کتنے ہزار امیدواروں کے امتحانات لیے ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے اتوار کو صوبے کے 7 ریجنز میں 50 ہزار سے زائد امیدواروں کے امتحانات کا کامیاب انعقاد کیا۔

کمیشن نےبہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی اور لاہور، میں 10 اور 11 اگست  اور  (ہفتہ اور اتوار) کو 12انتظامی محکموں کی 22 مختلف اقسام کی آسامیوں کے لیے امتحانات  بغیر کسی رکاوٹ کے منعقد کیے۔
 پی پی ایس سی کے تمام افسران اور اہلکار ہفتہ اور اتوار کو اوپر کے 7 اسٹیشنوں پر مصروف رہے۔