خالد لطیف سے بکی یوسف کا رابطہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ناصر جمشید نے کرایا:نیا انکشاف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ میں سپاٹ فکسنگ کی وجہ سے واپس بھجوائے گئے کھلاڑی خالد لطیف سے بکی کا رابطہ ناصر جمشید نے کروایا۔
پی ایس ایل ،بکیز نے شرجیل خان کو دو گیندیں روکنے کے لیے 20لاکھ روپے دئیے،کلک کریں
نجی ٹی وی سماءکے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ناصر جمشید جو کہ پی ایس ایل نہیں کھیل رہے ہیں نے خالد لطیف کو8 جنوری پر واٹس ایپ پر رابطہ کیا اور پیغام بھیجا کہ ”میرا جاننے والا تمہارا فین ہے اس سے مل لو“،جواب میں خالد لطیف نے کہا کہ کیوں ملوں؟ناصر جمشید نے دوبارہ پیغام بھیجا کہ وہ تم سے ملک کر کھانا کھانا چاہتا ہے جس پر خالد لطیف نے کہا کہ” اوکے“۔
نجی ٹی وی نے مزید انکشاف کیا کہ جب خالد لطیف یوسف نامی بکی کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے اور شیخ زائد روڈ پر گاڑی چل پڑی۔گاڑی میں بکی یوسف جس کی عمر32 سے 33 سال کے درمیان تھی نے کہا کہ کچھ پیسے لے لو اور تمہیں برا کھیلنا ہے۔خالد لطیف نے ملاقات کے دوران بکی کی پیشکش کو ٹھکرا دیاجس پر بکی نے خالد کو بیٹ کی گرپ تحفے میں دی اور خالد لطیف بیٹ کی گرپ لیکر ہوٹل چلے گئے۔
”ایسا کبھی سوچا بھی نہیں جو انہوں نے کردیا “مصباح الحق سپاٹ فکسنگ سکینڈل پر حیران،کلک کریں