بلوچستان : اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ رپورٹ ہونے لگا۔
نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے بلوچستان کے متعدد اضلاع میں اغواء برائے تاوان کے واقعات میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق چند ماہ میں 26 سے زائد افراد صوبے کے مختلف علاقوں سے اغوا ءہو چکے ہیں۔
پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ اغواء کئے گئے افراد میں 10 سالہ طالب علم مصور کاکڑ بھی شامل ہے جس کے اغواء نے کوئٹہ میں بڑے پیمانے پر احتجاج کو جنم دیا۔
دوسری جانب بلوچستان حکومت اور پولیس 7 ماہ قبل شعبان سے اغواء کیے جانے والے ایک ہی خاندان کے7 افراد سمیت کئی مغویوں کو بازیاب کروانے میں بھی ناکام ہے۔