25جولائی تبدیلی لانے کا سنہری موقع‘ ووٹرز پرچی کی طاقت سے نظام بدلیں:‘عامر ڈوگر

25جولائی تبدیلی لانے کا سنہری موقع‘ ووٹرز پرچی کی طاقت سے نظام بدلیں:‘عامر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نیوز رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف این اے 155کے نامزد (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

امید وار ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے لئے تبدیلی لانے کا آخری اور سنہرا موقع ہے اور پاکستانی شہری پر یہ فرض ہو چکا ہے کہ وہ اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل بچانے کے لئے 25جولائی کو اپنے گھروں سے باہرنکلیں اور ووٹ کی پرچی کے ذریعے کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے۔ وہ گذشتہ روز یوسی 35 میں انجمن تاجران کچہری چوک کے زیر اہتمام منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام صدر انجمن تاجران آصف خان لودھی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ چوک کچہری کا علاقہ تین صوبائی حلقوں کا سنگم ہے جبکہ اس کے اوپر این اے 155کا حلقہ ہے اور ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ اس حلقے کے تمام امید وار پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن اور عمران خان کے جاں نثار سپاہی ہیں جو نہ صرف الیکشن لڑنے کی اہلیت رکھتے ہیں بلکہ انہیں اپنی کامیابی کا بھی پورا یقین ہے۔تقریب کے میز بان آصف خان لودھی نے کہا کہ ملتان کے لئے ڈوگر خاندان کی خدمات قابل تحسین ہیں اور اس خانوادے نے منتخب ہو کر ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھ کر خلق خدا کی خدمت کی ہے کارنر میٹنگ سے پی ٹی آئی کونسلرز اتحاد کے دیگر عہدے داران محمد طفیل کھوکھر، حافظ نذرروانی اور چوہدری محمد لطیف گجر نے بھی خطاب کیا۔