بینظیر انکم سپورٹ سے فیضیاب افسران کی بیگمات بھی شکنجے میں آگئیں، رقوم کی واپسی شروع
بینظیر آباد(ویب ڈیسک ) یتیموں اور مسکینوں کا مال ہڑپ،بے نظیر انکم سپورٹ سے فیضیاب افسران کی بیگمات نر غے میں ۔
روزنامہ جنگ کے مطابق نوابشاہ ایف آئی اے نے بے نظیر آباد ڈویژن میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بیواﺅں یتیموں اور مسکین خواتین کی امدادی رقوم سے فا ئدہ ا ٹھانے والی افسران کی بیگمات کیخلاف کاروائی شروع کرکے وصول شدہ رقوم کی واپسی شروع کردی بے نظیر آباد ریجن کے سرکاری محکموں کے 174افسران کی بیگمات غریبوں کے وظیفے بٹورنے والوں میں شامل ہیں جبکہ ضلع شہید بے نظیر آباد کی68سانگھڑ کی 52اور نوشہروفیروز کی 81بیگمات مستحقین میں شامل ہیں۔
ایف آئی اے کی جا نب سے وظیفے حاصل کرنے والے افسران کو نوٹس جاری ہوتے ہی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رقوم کی واپسی شروع کردی گئی ہے۔