نواز شریف نے موبائل کے وال پیپر پر کس کی تصویر لگا رکھی ہے؟

نواز شریف نے موبائل کے وال پیپر پر کس کی تصویر لگا رکھی ہے؟
نواز شریف نے موبائل کے وال پیپر پر کس کی تصویر لگا رکھی ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے موبائل کی وال پر اپنی مرحومہ اہلیہ کی تصویر لگا رکھی ہے۔ ان کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والد کی کار کی ایک تصویر  شیئر کی ہے  ۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے اپنے ہاتھ میں موبائل فون پکڑ رکھا ہے اور اس پر ان کی مرحومہ اہلیہ کی تصویر لگی ہوئی ہے۔ مریم نواز نے وہ تصویر الگ سے بھی شیئر کی ہے جو نواز شریف نے اپنی وال پر لگائی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ بیگم کلثوم نواز کا ستمبر 2018 میں لندن میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوا تھا، جس وقت ان کا انتقال ہوا اس وقت نواز شریف جیل میں تھے۔

مزید :

قومی -