پنجاب میں ویب 3.0 ، میٹاورس اور کرپٹو کرنسی کے حوالے سے کمیٹی قائم

پنجاب میں ویب 3.0 ، میٹاورس اور کرپٹو کرنسی کے حوالے سے کمیٹی قائم
پنجاب میں ویب 3.0 ، میٹاورس اور کرپٹو کرنسی کے حوالے سے کمیٹی قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر اعلیٰ پنجاب نے ویب 3.0 کے حوالے سے پنجاب میں خصوصی کمیٹی قائم کردی۔ اس کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ اور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی مشترکہ طور پر کریں گے  جبکہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) اس کے سیکریٹری ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس کمیٹی کا  مقصد ویب 3.0 کا جائزہ   لے کر اس کو پنجاب میں اپنانے کے حوالے سے مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ یہ کمیٹی ورچوئل رئیلٹی اور میٹا ورس کے حوالے سے تجاویز بھی مرتب کرے گی۔ 

اعلامیے کے مطابق یہ کمیٹی کرپٹو کرنسی ، این ایف ٹیزکے فوائد، نقصانات اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور ان پر ٹیکسوں کے نفاذ کے حوالے سے بھی تجاویز دے گی۔