پیاف فاؤ نڈرز لائنس کے اعزاز میں تقریبات
لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران فیروز پور روڈ بورڈ کے صدر چوہدری محبو ب علی سر کی اورٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز پیاف فاؤ نڈرز لائنس کے قائدین اور امیدوران کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جہاں پر فیروز پور روڈ سے وابستہ تمام مارکیٹوں کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔جن میں آل پاکستان ماربل ایسو سی ایشن ، سینٹری ویئر ایسو سی ایشن ، جیو لرز ایسو سی ایشن کے مختلف تنظیمیں ،انجمن تاجران اچھرہ بازارسمیت موبائل ،پینٹ و دیگر ایسو سی ایشنز کے تاجروں نے پیاف فاؤ نڈرز الائنس کے امیدوارن کی حمایت کا اعلان کیا۔دریں اثناء ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظہیر بھٹہ ،خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین،نعمان حسین وائس چیئرمین نے دیگر عہدیداران و صنعتکاروں کے ساتھ پیاف فاؤنڈرز الائنس کے قائدین کو اپنے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔