دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مکمل تعاؤن کے لئے پاکستان کو واضح پیغام دے دیا:جان بولٹن

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مکمل تعاؤن کے لئے پاکستان کو واضح پیغام دے دیا:جان ...
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مکمل تعاؤن کے لئے پاکستان کو واضح پیغام دے دیا:جان بولٹن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مکمل تعاون کرے کیونکہ یہ واشنگٹن کیلئے غیر معمولی اہمیت کا حامل ایشو ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قومی سلامتی کے مشیر خارجہ جان بولٹن نے کہا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے حالیہ دورے کے دوران نئی پاکستانی حکومت پر دباؤ دیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھرپور تعاؤن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ پاکستان اس جنگ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ہمارے ساتھ بھرپور تعاؤن جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ پومپیو نے پاکستانی حکام پر یہ واضح کردیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف اقدامات امریکہ کیلئے غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان ایک جوہری ملک ہے اور اس بات کا خطرہ ہے کہ حکومت دہشتگردوں کے ہاتھوں گرسکتی ہے اور ایسی صورتحال میں جوہری ہتھیاروں کا کنٹرول دہشتگردوں کے پاس آسکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو بھی اس بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔