نئی ڈرامہ سیریل ”اک تمنّا لا حاصل سی“مکمل ہوگئی

نئی ڈرامہ سیریل ”اک تمنّا لا حاصل سی“مکمل ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) سیکستھ سیگما کے بینر تلے بنائی جانے والیپروڈیوسرز ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب کی نئی ڈرامہ سیریل”اک تمنّا لا حاصل سی“مکمل ہوگئی ہے اور ستمبر میں ہم ٹی وی سے آن ائیر ہوگی۔وصی شاہ کے تحریر کردہ اس میگا پراجیکٹ کو عاطف حسین نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ڈرامہ سیریل”اک تمنّا لا حاصل سی“کے نمایاں اداکاروں میں فہد مصطفےٰ،جاناں ملک،حسن نیازی،ماورا،بابر خان،سارا،شہزاد ملک،فرح ندیم ،صباءفیصل،قیصر نقوی اور صباءحمید شامل ہیں۔50منٹ دورانیہ کے اس ڈرامے کے ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی نعیم مصطفےٰ ہیں۔یہ ڈرامہ سیریل سیکستھ سیگما کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔

مزید :

کلچر -