عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانیوالے 11مسافر گرفتار 

عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانیوالے 11مسافر گرفتار 
عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانیوالے 11مسافر گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی  کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانیوالے 11مسافر گرفتار کرلئے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق طیارے سے8خواتین سمیت 11مسافروں کو  آف لوڈکیا گیا جن کا  تعلق پنجاب سے ہے،ملزمان پرواز پی کے 711کے ذریعے عمرہ ویزے پر سعودی جارہے تھے ،گرفتار ملزمان میں شاہد، مجاہد، ظفراور8خواتین شامل ہیں،ترجمان کاکہناتھا کہ ملزمان کی جانب سے پیش کئے جانے والے ریٹرن ٹکٹ جعلی نکلے۔