فائروال کی تنصیب میں اہم پیش رفت ،نئے فریم ورک کے تحت کن کن کو ریگولیٹ کیا جائے گا۔۔؟جانیے

فائروال کی تنصیب میں اہم پیش رفت ،نئے فریم ورک کے تحت کن کن کو ریگولیٹ کیا ...
 فائروال کی تنصیب میں اہم پیش رفت ،نئے فریم ورک کے تحت کن کن کو ریگولیٹ کیا جائے گا۔۔؟جانیے
سورس: سکرین گریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں  فائروال کی تنصیب میں اہم پیش رفت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں  ،نئے فریم ورک کے تحت کن کن کو ریگولیٹ کیا جائے گا۔۔؟ اس حوالے سے تفصیلات کے مطابق  ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے فائروال کی تنصیب کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

خبر رساں ادارے "آئی این پی " کے مطابق  اوور دی ٹاپ سروسز ریگولیٹ کرنے کیلئے فریم ورک پرکام تیز کردیا گیا ہے ۔ نئے فریم ورک کے تحت ٹویٹر، فیس بک، لِنکڈ اِن، آن لائن گیمنگ اور ای کامرس کو بھی ریگولیٹ کیا جائے گا۔

سٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی مکمل کرلی گئی ہے‘او ٹی ٹی ریگولیٹری فریم ورک ،اتھارٹی سے منظوری کے بعد وفاقی کابینہ سے منظور کروایا جائے گا۔

نئے فریم ورک کے تحت واٹس ایپ، سکائپ، فیس بک میسنجر، ایمو، وائبر سمیت مختلف فورمز کو لائسنس اور اتھرائزیشن لینا ہوگی ۔

میڈیا ڈیجیٹل سروسز کو بھی پی ٹی اے اور پیمرا مل کر ریگولیٹ کریں گے۔