سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکی حراست پر( ن) لیگ کا ردعمل سامنے آگیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ن لیگ کے سینیئر رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فیض حمید کو فوجی تحویل میں لیا گیا ہے تو میرے خیال میں کچھ چیزیں واضح ہوچکی ہوں گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں یہ ایک مضبوط میسج ہے،فوج کا اپنا نظام اور طریقہ کار ہے،ہمیں بھی پتا چلا تھا کہ کچھ تجاوز ہوا ہے۔پتا چلا تھا کہ کچھ لوگوں نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے،فیض آباد دھرنے میں جو کچھ ہوا آپ کے علم میں ہے،اراکین اسمبلی کو مینج ، اپوزیشن کیخلاف کیسز بنانا، وہ ساری چیزیں اپنی جگہ پر موجود ہیں، یہ معاملہ سپریم کورٹ میں اٹھا ، وہاں سے وزارت دفاع اور جی ایچ کیو کو ریفر ہوا،ٹاپ سٹی سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات جاری ہوئے، اسی پر کارروائی ہوئی۔