نااہل اور نکمے ملک نہیں چلاسکتے، اعجاز احماد چودھری
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صد ر سینیٹر اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ امپورٹڈ حکومت ملکی تاریخ کی سب سے احمق ترین ٹیم پرمشتمل ہے۔ آدھی کابینہ کے پاس محکمے ہی نہیں اور جن کے پاس محکمے ہیں ان کو اپنے کام کی اے بی سی نہیں پتا نااہل اور نکمے ملک نہیں چلاسکتے، عوامی مینڈیٹ کے برعکس امپورٹڈ حکمران اقتدار سے زبردستی چمٹے ہوئے ہیں انہیں گھر جانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی بری طرز حکمرانی اور کمزور معاشی پالیسیوں نے معیشت ڈبودی، اسحق ڈار کی واپسی سے ملکی معیشت نہ تو بہتر ہوگی اور نہ ہی حکمران اتحاد عوام کو کوئی ریلیف دے سکے گا۔
سازش کے ذریعے اقتدار میں آنے والے نااہل حکمرانوں نے ترقی کرتی ہوئی معیشت کا پہیہ روک دیا ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ لیکن کارکردگی بد ترین ہے مزدور، کسان،سیلاب زدگان اور عام آدمی رل گیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے حکومت کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں بوکھلاہٹ طاری ہو چکی ہے حکمران بند گلی میں داخل ہوچکے ہیں انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کس سمت جائیں، امپورٹڈ حکمران بے سمتو ں کے مسافر ہیں سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرتے ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔