میپکو،وہاڑی سرکل میں قائم کمپیوٹر سنٹر فعال کرنیکا افتتاح

میپکو،وہاڑی سرکل میں قائم کمپیوٹر سنٹر فعال کرنیکا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے وہاڑی سرکل میں قائم کمپیوٹر سنٹر آپریشنل کرنے کا افتتاح کردیا اور کہا ہے کہ میپکو کے چھٹے کمپیوٹر سنٹر فعال ہونا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب اہم قدم ہے۔ میپکو کے سسٹم کو اپ گریڈ کرنا اور سسٹم کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے سے ورکنگ کرنے میں مدد ملے گی۔ مقامی سطح پر کمپیوٹر سنٹر فعال ہونے سے وہاڑی سرکل کے 7لاکھ25 ہزار سے زائد صارفین کی بروقت بلنگ اور آئی ٹی سے متعلق تمام سہولیات دستیاب ہوں گی۔ کیش وصولیوں کا سسٹم، فہرستوں کی اشاعت اور(بقیہ نمبر1صفحہ7پر )

 خصوصی ٹاسک میپکو ہیڈ کوارٹر کے بجائے مقامی سطح پر پورے کئے جائیں گے جس سے وقت کی بچت بھی ہوگی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے محدود سٹاف کے ساتھ وہاڑی کمپیوٹر سنٹر کو فعال کرنے پر ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی چوہدری خالد محمود، ڈائریکٹر آئی ٹی قیصر عباس نقوی اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی وہاڑی عدنان اقبال کو شاباش دی اور کہا کہ ان کی کاوشوں اور خصوصی دلچسپی کے باعث ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی چوہدری خالد محمود نے کہا کہ میپکو ہیڈ کوارٹر اور ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، رحیم یار خان اور بہاولپور سرکلز میں آئی ٹی سنٹرز کام کر رہے ہیں۔ وہاڑی آئی ٹی سنٹر فعال ہونے سے جدید ٹیکنالوجی اور مقامی سطح پر اہداف کے بروقت حصول میں مدد ملے گی۔ سی ای او اور ڈی جی ایچ آر کے احکامات کی روشنی میں انتہائی قلیل مدت میں آئی ٹی سنٹر فعال کرکے سٹاف کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر آئی ٹی قیصر عباس نقوی نے سی ای او میپکو کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وہاڑی سرکل میں آئی ٹی سنٹر فعال ہونے سے ٹیکنیکل سپورٹ میں مدد ملے گی۔ جی آئی ایس میپنگ، سمارٹ ایپ کی سروسز، موبائل میٹر ریڈنگ اور نئے کنکشنز کی فراہمی کی آن لائن ایپ کی سروسز بھی دستیاب ہوں گی۔ سٹاف کی کمی پوری کرنے اور مشین روم فعال کرنے کے لئے سٹاف کی کمی پوری کی جائے جس پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ ملازمین کے مسائل حل کرنا بھی ہماری ترجیح ہے۔ یہی سٹاف محدود وسائل کے ساتھ اہداف حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے نئے آپریشنل ہونے والے وہاڑی آئی ٹی سنٹر کے سٹاف کی کمی پوری کرنے کے لئے روٹیشن پالیسی کے تحت تعینات کرنے، دور دراز علاقوں کے آئی ٹی سٹاف کے لئے ہاسٹلز اور ٹرانسپورٹیشن کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے وہاڑی آئی ٹی سنٹر فعال کرنے میں کردار ادا کرنے والے افسران اور ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔ قبل ازیں انہوں نے فیتہ کاٹ کر آئی ٹی سنٹر آپریشنل کرنیکا افتتاح کیا۔ اس موقع پر فنانس ڈائریکٹر میاں انصار محمود، ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن وقاص مسعود امجد چغتائی، چیف انجینئر او اینڈ ایم شہزاد راعی، سپریٹنڈنگ انجینئر وہاڑی سرکل اشرف محمود، ایکسین وہاڑی ڈویژن ریحان علی چوہان، ایکسین میلسی ڈویژن محمد علی یاسر، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل وہاڑی سرکل رانا محمد سلیم، ڈپٹی کمرشل منیجر زاہد قربان اورایکسین ایم اینڈ ٹی وہاڑی سرکل ریحان عادل بھی موجود