دارالعلوم تعلیم القرآن شاہ منصور، 98واں دورہ تفسیر القرآن الکریم کا باقاعدہ آغاز
صوابی (بیورو رپورٹ) دارالعلوم تعلیم القرآن شاہ منصور ضلع صوابی میں شیخ القرآن مولانا نور الہادی صاحب حق صاحب آج منگل کے روز سے 98 واں دورہ تفسیر القرآن الکریم کا باقاعدہ آغاز کریں گے جس میں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی _ جو چالیس روز تک مسلسل روزانہ صبح 8 بجے شروع ہوکر دوپہر بارہ بجے تک جاری رہے گا اور 24 رمضان المبارک کو آخری درس دیا جائے گا _ یاد رہے کہ دارالعلوم تعلیم القرآن شاہ منصور ضلع صوابی کے بانی اور پختون خطہ میں سب سے پہلے پشتو زبان میں دورہ تفسیر قران کریم پڑھانے والے عظیم مفسر شیخ القرآن مولانا عبدالہادی المعروف کوکا باباجی نے 1927 میں پہلے درس کا آغاز کیا تھا جو ان کی زندگی میں ہر سال بلاناغہ 14 شعبان المعظم کو شروع ہوکر 24 رمضان المبارک تک جاری رہتا انہوں نے اپنی عمر کے آخری سال تک بلاناغہ یہ درس دیا تھا _ اگست 1987 میں ان کی وفات کے بعد ان کے فرزند اور علمی جانشین شیخ القرآن مولانا نورالہادی المعروف صاحب حق صاحب نے تاحال یہ سلسلہ بلاوقفہ جاری رکھا ہے جس میں ہرسال خیبرپختونخوا ' ضم اضلاع ' بلوچستان اور افغانستان سے ہزاروں طلباء شرکت کرتے ہیں جبکہ خواتین قریبی گھروں میں درس قرآن سے استفادہ کرتی ہیں _ اور علاقہ بھر کے عوام اس بابرکت درس میں شریک ہوتے ہیں،ضلع صوابی کے مقامی علمائکرام اور مشائخ عظام کے سوانح نگار حافظ عبدالمنعم کے مطابق دارالعلوم تعلیم القرآن شاہ منصور ضلع صوابی میں درس قرآن کا یہ سلسلہ قمری سالوں کے حساب کے مطابق سو سال درس کا اعزاز حاصل کرچکا ہے اور یوں یہ ایک تاریخی کارنامہ ہے کہ علامہ عبدالہادی المعروف کوکا باباجی نے اپنی زندگی میں 62 سال درس دیا تھا جبکہ ان کی وفات کے بعد ان کے فرزند اور علمی جانشین شیخ القرآن مولانا نور الہادی صاحب حق نے 38 سال تک مسلسل درس قرآن دیا جو مجموعی طور پر سو سال کے عرصہ پر مشتمل ہے اور یوں یہ سو دوروں پر مشتمل مسلسل دورہ تفسیر قرآن کریم پڑھانے کا کارنامہ باپ بیٹے کے لئے مشترکہ اور عظیم سعادت ہے،دارالعلوم تعلیم القرآن شاہ منصور ضلع صوابی کا یہ تاریخی اور علمی درس قرآن پختون علاقہ میں سب سے اول اور قدیم درس ہے جس پر شیخ القرآن مولانا نورالہادی کا خاندان ' طلباء ' متعلقین اور علاقہ بھر کے مسلمان مبارک باد کے مستحق ہیں،