چین کے مختلف چیمبر آف کامرس کے صدور کا ٹورازم کارپوریشن کا دورہ

چین کے مختلف چیمبر آف کامرس کے صدور کا ٹورازم کارپوریشن کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( کرائمز رپورٹر )چائینہ کے مختلف چیمبر آف کامرس کے صدور پر مشتمل 11رکنی وفد نے ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے دفتر کا دورہ کیا اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن مشتاق احمد خان نے مہمانوں کا استقبال کیا، دورے کے موقع پرسیکرٹری محکمہ سیاحت ،کھیل، آثارقدیمہ، ثقافت و امور نوجوانان محمد طارق ، جنرل منیجر ایڈمن سجاد حمید ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر خیبرپختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نذیر احمد اعوان سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجودتھیں، دورے کے موقع پر ٹورازم کارپوریشن کانفرنس روم میں چائینہ وفد کوایم ڈی مشتاق احمد خان نے محکمہ سیاحت کے 14 پراجیکٹس سے متعلق بریفنگ دی، جس پر وفد نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ٹورازم کارپوریشن کا شکریہ ادا کیا اور انہیں چین کے دورے کی دعوت بھی دی، چائینہ وفد کی قیادت زوہو کون چیئرمین آف یواٹونگ گروپ(Zhou Kun)کررہے ہیں جبکہ دیگر ممبران میں پنگ من چیئرمین آف پینگو ٹورازم (Peng Min) ، ہوان چینگ کوان صدر وینزوہا چیمبر آف کامرس(Huwn Sheng quan) ، زانگ جنگکوان چیئرمین آف زیان ٹائی گارڈن(Zhang Jingquan) ، ایل وی داوائی(LV Dawei)، ذانگ ہونگو(Zhang hongbo) لینوی سٹی فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس، جیانگ لیانفنگ (Jiang liangfeng) نائب صدر جیولری چیمبر آف کامرس، وانگ زہونگ گینگ (Wang zhong gang) صدر کانفیوزن مرچنٹ ایسوسی ایشن، ذانگ ہونزیا(Zhang hongxia) نیو ورلڈ انٹیلی جنٹ بلڈنگز، ذانگ شوزین (Zhang Shouxin) صدر کٹچن ویئر چیمبر آف کامرس ، ذانگ جیانجی (Zhang Jianji) جنرل منیجر شنگ یا فائن کیمیکلز شامل تھے،وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ سیاحت محمد طارق نے کہاہے کہ صوبہ میں سیاحت، آثار قدیمہ کے تاریخی مقامات، واٹر سپورٹس ، گلیات میں ایڈونچر تھیم پارک، سیاحوں کیلئے تفریح گاہ، بین الاقوامی معیار کی چیئرلفٹ ، بیس کیمپ اور ٹورسٹ ویلیج کا قیام سمیت دیگر مختلف پراجیکٹ زیر غور ہیں جن سے صوبہ میں بین الاقوامی سیاحت کو فروغ مل سکتا ہے، ایم ڈی مشتاق احمد خان نے بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ان پراجیکٹس میں صوبہ کی تاریخ میں پہلا کیمپنگ پیراڈائز پراجیکٹس ،تخت بھائی میں مذہبی سیاحتی ریسورٹس جس میں ریسٹورنٹس ،مراقبہ سنٹر، مذہبی اور ثقافتی کارنر، جھوپڑیاں، ملٹی پل ہالز کی تعمیر، ہیلتھ یونٹ اور دیگر شامل ہیں ، دریائے کابل میں خیشگی کے مقام پر واٹرسپورٹس کی سہولیات ، گارڈن، گلیات میں ایڈونچر تھیم پارک ، ہنڈ گاؤں میں سیاحوں کیلئے تفریح گاہیں ، ایوبیہ چیئرلفٹ کی بین الاقوامی معیار کے مطابق تزہین و آرائش، شملہ ہلز ایبٹ آباد میں فارسٹ ایڈونچرپارک اور سیاحوں کیلئے تفریحی مقامات ، ہرنوئی ایبٹ آباد میں واٹر سپورٹس سرگرمیاں ، دادار ڈسٹرکٹ مانسہرہ میں سیاحتی گاؤں اور بیس کیمپ، سری پائے شوگران میں کیبل کار ، بحرین سوات میں سیاحوں کیلئے ہل ریسورٹس، بیر گلی ڈسٹرکٹ صوابی میں سیاحتی مقامات کی تعمیراور ریسٹ ہاؤسز کی تزہین وآرائش کے پراجیکٹس شامل ہیں، چائنیز چیمبر آف کامرس کے وفد نے ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے تمام پراجیکٹس میں دلچسپی ظاہر کی اورڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صوبہ میں مذہبی ، ثقافتی ، سیاحتی اور آرکیالوجیکل سائٹس میں کام کرنے اور ایسے پراجیکٹس شروع کرنے کو سراہا۔آخر میں چائینز وفد کی جانب سے ایم ڈی مشتاق احمد خان کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی جبکہ سیکرٹری محمد طارق اور ایم ڈی نے آنے والے مہمانوں کو ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے گفٹ بیگ تحفہ میں پیش کئے ۔