سندھ ہائی کورٹ کا وائن اسٹور سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کا حکم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے شراب خانوں پر پابندی سے متعلق دائر درخواست میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو کوہستان وائن اسٹور سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کوسندھ یائیکورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں شراب خانوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ ہم لائسنس قانون کے مطابق اور اس کے دائرے میں رہ کر جاری کر رہے ہیں۔ ہمیں1ماہ کا وقت دیا جائے تاکہ ہم آبادی کے تناسب کو دیکھ کر جامع رپورٹ تیار کرکے عدالت میں پیش کر سکیں۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے آپ ہمیں یہ بتائیں کس قانون کے تحت لائسنس جاری کر رہے ہیں ہمارا کیا گیا فیصلہ اب بھی اپنی جگہ برقرار ہے آپ اتنے لائسنس جاری کر دئے ہیں اتنی تعداد تو غیر مسلموں کی آبای بھی نہیں۔عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیا کہ ہمیں کوہستان اسٹور کی رپورت کے متعلق بتائیں جس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت سے استدعا کی کہ کوہستان اسٹور سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کے لئے کل تک مہلت دی جائے عدالت نے شراب خانوں سے متعلق کیس کی سماعت 25 جنوری تک کے لئے ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے درخواست گزار رمیش کمار کا کہنا تھا کہ سندھ کے اندر 165 کے قریب شراب خانے ہیں ہم نے عدالت کو آج انکی لسٹ فراہم کردی ہے ۔ہماریمذہب میں شراب حرام ہے میں نے دوسرے مذاہب کے بھی حوالے بھی دئے ہیں کہ شراب ہر مذہب میں ممنوع ہے 31 جنوری کو شراب سے متعلق بل بھی اسمبلی میں پیش کروں گارمیش کمار کا مزید کہا کہ ہم نے تمام علما کرام سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ اسکیس میں وہ ہماراساتھ دیں پہلے 65 شراب خانے تھے جو اب بڑھ کر165 ہو گئے ہیں۔