قندیل قتل کیس ‘ مقتولہ کے بھائی کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 جنوری تک ملتوی
ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس اورمقتولہ کے بھائی کی درخواست ضمانت پرسماعت19 جنوری تک ملتوی کرنیکا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس کی گزشتہ روزسماعت پر پولیس کی جانب سے گرفتار ملزموں وسیم اورحق نواز کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا نیز ملزم عبدالباسط ضمانت پر ہونے کی وجہ سے پیش ہوا۔اس موقع پر ملزموں کی جانب سے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
نے و کالت نامہ بھی جمع کرایاگیاجبکہ عدالت کی جانب سے مقدمہ میں مزید شہادت کے لئے سماعت ملتوی کردی گئی اس طرح مقتولہ کے بھائی اسلم شاہین کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پرپولیس کارروائی مکمل کرنے کے لئے سماعت ملتوی کردی گئی ہے ۔دریں اثناء اشتہاری ملزم ظفر گرفتارنہ ہونے کی وجہ سے پیش نہیں کیاجاسکاہے۔ دریں اثناء گزشتہ روز سماعت پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملزم وسیم نے کہاکہ اس نے اپنی بہن کو قتل نہیں کیاہے اورغلط طورپر اس کو اس مقدمہ میں ملوث کیاگیاہے جبکہ اس معاملہ کاکرتادھرتا مفتی عبدالقوی ہے جس کو شامل تفتیش کرکے سارے حقائق سامنے لائے جا سکتے ہیں۔
قندیل قتل کیس