ملتان کے نجی ہوٹل میں مقیم جاپانی انجینئر نےخودکشی کر لی
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملتان میں نجی ہوٹل کی بالائی منزل سے کود کر غیر ملکی باشندے نے خودکشی کر لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے نجی ہوٹل کی دوسری منزل پر رہائش پذیرجاپانی انجینئر نے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جس کی لاش نشتر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہےجہاں پوسٹ پوسٹ مارٹم کیا جا ئے گا ۔
سابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی عبدلاکبر خان انتقال کر گئے
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاپانی انجینئر اوکو مورانے ہوٹل کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے اور اس نے اپنی فیملی کیلئے تحریر بھی چھوڑی ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ ذہنی پریشانی کا شکارتھا۔ حادثے کے بعد پنجاب حکومت نے ہوٹل کو سیل کر کے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے. جاپانی باشندہ ڈیرہ غازی خان میں سڑکوں کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہا تھا تاہم اس کی موت کی خبر سے اہل خانہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید کہا ہے کہ اوکومارا رات ساڑھے تین بجے کے قریب اپنے کمرے سے باہر نکلے اور ٹیرس میں گھومتے رہے جس کے بعد چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔