ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، کئی مقامات پر بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، کئی مقامات پر بارش کا امکان
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، کئی مقامات پر بارش کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، آزاد کشمیر ، مری اور گلیات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری جبکہ پنجاب کے میدانی اضلاع میں شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران میرپور خاص میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی ، لہہ میں درجہ حرارت منفی 13، پاراچنار منفی 12 اوراستور میں درجہ حرارت منفی 11 ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ سکردو میں منفی 9، کالام منفی 7 اور ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔