کارساز حادثہ کیس، آئندہ سماعت پر ملزمہ نتاشا دانش کیخلاف فرد جرم عائد ہونے کا امکان

کارساز حادثہ کیس، آئندہ سماعت پر ملزمہ نتاشا دانش کیخلاف فرد جرم عائد ہونے ...
کارساز حادثہ کیس، آئندہ سماعت پر ملزمہ نتاشا دانش کیخلاف فرد جرم عائد ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(آئی این پی)کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا دانش اقبال کے خلاف منشیات کے استعمال کے کیس میں آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

سٹی کورٹ کراچی میں کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کے خلاف منشیات کے استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی۔وکیل صفائی نے ملزمہ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کروا دیا ہے۔لزمہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کر لی۔عدالت نے مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی 8 فروری تک ملتوی کر دی۔ملزمہ کی جانب سے مقدمے میں بریت کی درخواست بھی دائر ہے۔