میٹا کا ہم جنس پرستوں سے متعلق اہم پابندی ہٹانے کا اعلان

میٹا کا ہم جنس پرستوں سے متعلق اہم پابندی ہٹانے کا اعلان
میٹا کا ہم جنس پرستوں سے متعلق اہم پابندی ہٹانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آئی این پی)مقبول ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہم جنس پرستوں کو دماغی مریض یا خواتین کو پراپرٹی کہنے پر پابندی ہٹادی۔

رپورٹ کے مطابق میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے حال ہی میں اعلان کیا کہ فیس بک سمیت میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز پر اظہارِ رائے کی آزادی کو وسعت دی جا رہی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ ہمارے پلیٹ فارمز پر لوگ اپنے تبصروں اور تجربات کا آزادانہ تبادلہ کر سکیں۔علاوہ ازیں میٹا اب اپنے پلیٹ فارمز پر تھررڈ پارٹی کے ذریعے فیکٹ چیک کا سلسلہ ختم کر رہا ہے، جس کے بعد اب صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تھرڈ پارٹی فیکٹ چیکنگ کے بجائے کمیونٹی نوٹس نظر آئیں گے۔ ایکس پر پہلے سے ہی ایکا طریقہ اپنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ میٹا کی جانب سے یہ تبدیلیاں ایسے وقت میں متعارف کروائی جا رہی ہیں جب نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے والے ہیں۔