جامعہ بنوریہ عالمیہ میں "نیکسٹ جنریشن اے آئی کے ذریعے ذہنی ترقی" کے موضوع پر ورکشاپ  

جامعہ بنوریہ عالمیہ میں "نیکسٹ جنریشن اے آئی کے ذریعے ذہنی ترقی" کے موضوع پر ...
جامعہ بنوریہ عالمیہ میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے زیر اہتمام اور فوکس وژن آئی ٹی حب کے تعاون سے مدارسِ دینیہ کے طلبہ کے لیے "نیکسٹ جنریشن اے آئی کے ذریعے ذہنی ترقی" کے موضوع پر ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔  


ورکشاپ میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مولانا نعمان نعیم، کوآرڈینیٹر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سندھ فہد شفیق، نائب مہتمم جامعہ بنوریہ شیخ فرحان نعیم، ڈائریکٹر کلیۃ الحدیث بنوریہ ڈاکٹر محمد سروادہ (یوگنڈا)، امجد شاہ (میونسپل کارپوریشن ساؤتھ)، تابانی گروپ کے صدر عبدالرؤف تابانی، ضامن گروپ کے ایم ڈی سروت نسیم شاہ، فوکس گروپ کی بانی و چیئرمین عمارہ آفتاب، شَام فلمز و ای آئی فلم کے بانی شمعون عباسی، پاکستان جیٹ جی پی ٹی کے بانی اور اے آئی ماہر فراز حسین، سی ایف اے ڈائریکٹر آرسلان بھٹہ، وادان الطبانی گروپ کے نمائندے، حورین غوری، موٹیویشنل اسپیکر فہد شفیق، حماد این ڈی خان، شہباز علی ملک، رعنا چاولہ، فواد شیخ، اور ناصر شیخ شامل تھے۔

اس موقع پر جامعہ بنوریہ کے آئی ٹی کے شعبہ جات کے ذمہ داران طلبہ بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ مقررین نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی ترقی، اس کے فوائد، اور پاکستان میں اس کے استعمال کے امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے  کہا کہ اے آئی کی مہارت مستقبل کی تعلیمی، معاشی، اور سماجی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ جامعہ بنوریہ کا اے آئی کے میدان میں قدم اٹھانا دیگر تعلیمی اداروں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگا،یہ اقدام نہ صرف طلبہ کی مہارتوں کو عالمی سطح پر لے جائے گا بلکہ پاکستان کی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔