ڈاکٹرز ناکام، ایلون مسک کے چیٹ بوٹ گروک نے لڑکی کے  فریکچر کی تشخیص کر دی

ڈاکٹرز ناکام، ایلون مسک کے چیٹ بوٹ گروک نے لڑکی کے  فریکچر کی تشخیص کر دی
ڈاکٹرز ناکام، ایلون مسک کے چیٹ بوٹ گروک نے لڑکی کے  فریکچر کی تشخیص کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ "گروک" نے ان کی بیٹی کے بازو کے فریکچر کی تشخیص کی، جب کہ میڈیکل پروفیشنلز اس میں ناکام رہے۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا گیا، جس نے ہیلتھ کیئر میں مصنوعی ذہانت کے ممکنہ انقلاب پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

 اے جے کے نامی خاتون  نے بتایا کہ ان کی بیٹی ایک سنگین کار حادثے کا شکار ہوئی۔ اگرچہ حادثے کے بعد وہ چلنے کے قابل تھی لیکن بعد میں انہوں نے بازو میں شدید درد کی شکایت کی۔ فوری طبی امداد کے لیے انہیں ایک کلینک لے جایا گیا جہاں ایکسرے کے بعد ڈاکٹر اور ریڈیالوجسٹ نے کہا کہ کوئی فریکچر نہیں ہے اور انہیں درد کم کرنے والی دوائیں دے کر گھر بھیج دیا گیا۔ تاہم بیٹی کی حالت بدتر ہوتی گئی۔ بازو غیر معمولی نظر آ رہا تھا، ہاتھ سرد اور سن ہو گیا تھا اور وہ اپنے انگوٹھے کو حرکت نہیں دے پا رہی تھی۔ خاتون نے مزید تحقیق کی اور ایلون مسک کے اس دعوے کو یاد کیا کہ ان کا چیٹ بوٹ "گروک" میڈیکل تصاویر کا تجزیہ کر سکتا ہے۔

اے جے کے نے اپنی بیٹی کے ایکس رے "گروک" پر اپلوڈ کیے اور پوچھا کہ کیا اس میں کوئی غیر معمولی بات ہے۔ گروک نے فوری طور پر تشخیص کی "ڈسٹل ریڈیئس میں واضح فریکچر لائن موجود ہے۔"

اس تشخیص کے بعد اے جے کے نے ایک ماہر ڈاکٹر سے رجوع کیا، جنہوں نے گروک کی تشخیص کی تصدیق کی۔ ماہر ڈاکٹر نے خبردار کیا کہ اگر علاج میں مزید تاخیر ہوتی تو سرجری کی ضرورت پڑ سکتی تھی، لیکن گروک کی مدد سے بروقت علاج ممکن ہوا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -