گٹکا تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ،2 ملزم گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)مصری شاہ پولیس نے گٹکا تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔ڈی ایس پی اور ایس ایچ او مصر ی شاہ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عبداللہ اور عمیر کو گٹکا تیار کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے کے قبضہ سے 32 ڈرم تیار گٹکا کنڈا اور الیکٹرک مدانی سمیت دیگر سامان برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔
ایس پی سٹی کیپٹن (ر)قا ضی علی رضا کا کہنا ہے کہ ملزمان لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پابندی کے باوجود گٹکا تیار کر کے فروخت اور سپلائی کرتے اور فیکٹری کی آڑ میں مفرور اشتہاریوں کو پناہ بھی دیتے تھے