اگر سارے سٹیک ہولڈرز اکھٹے ہو جائیں تو ملک سے بیروزگاری سمیت تمام مسائل دو سال ختم ہو جائیں گے :ملک ریاض

اگر سارے سٹیک ہولڈرز اکھٹے ہو جائیں تو ملک سے بیروزگاری سمیت تمام مسائل دو ...
اگر سارے سٹیک ہولڈرز اکھٹے ہو جائیں تو ملک سے بیروزگاری سمیت تمام مسائل دو سال ختم ہو جائیں گے :ملک ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بحریہ ٹاﺅن کے مالک ملک ریاض نے کہاہے کہ اگر سارے سٹیک ہولڈرز اکھٹے ہو جائیں تو دو سال میں ملک سے تمام مسائل اور بیروزگاری ختم ہو سکتی ہے ،الیکشن سے قبل نوازشریف کو پانچ پراجیکٹ دیے تھے اگر وہ بن جاتے تو اس سے اربوں ڈالر کا ملک کو فائدہ ہونا تھا ۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے پروگرام جرگہ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض کا کہناتھا کہ پاکستان کی بہتری کیلئے متحد ہونے اور صرف دو سال کی ضرورت ہے ،اس ملک کو خراب کرنے میں سب سے زیادہ کردار بیوروکریسی اور میڈیا کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزریاعظم نوازشریف سے ملاقاتیں رہیں اور ہوتی بھی ہیں ،الیکشن سے پہلے میں نے پرائم منسٹر کو پانچ پراجیکٹ دیے تھے ،ایک یہ تھا کہ فیض آباد سے روات تک ہمارے پاس 1600فٹ چوڑی بیلٹ موجود ہے اس پر شیخ زید روڈ بنا دیں ،اس سے 22بلین ڈالر حاصل ہو گیں، دوسراپراجیکٹ لاہور کا راوی لیک سٹی پراجیکٹ تھا۔انہوں نے کہا کہ سمندر میں ہمارے پاس چودہ ہزار ایکٹر بودا بندر آئی لینڈ پڑاہے اس پر سیف سٹی بن سکتی ہے اور وہ اربوں ڈالر کی بک سکی ہے ۔
ملک ریاض کا کہناتھا کہ ملک میں سب سے بڑے دو مسائل ہیں، ایک کرپشن اوردوسرا ٹیکس ریکوری ہے،میں نے کہا تھا کہ اس ملک سے پانچ ہزا ر ایک ہزار اور پانچ سو کا نوٹ ختم کر دیں ،پرائز بانڈ میں سے بیریئر کو ختم کر دیں اور ملک میں پچا س دن کیلئے ایمنسٹی کااعلان کر دیں بلکہ یہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی اعلان کر دیا جائے ،یہ بلین ڈالر آئیڈیاہے ۔

مزید :

قومی -