لوگوں کی بلاامتیاز خدمت ہمارا مشن ‘ ریکارڈ ترقیاتی کام کرائینگے ‘ حسین جہانیاں گردیزی

لوگوں کی بلاامتیاز خدمت ہمارا مشن ‘ ریکارڈ ترقیاتی کام کرائینگے ‘ حسین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا+بارہ میل (تحصیل رپورٹر+نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر برائے منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی نے ممبر پنجاب بار کونسل حاجی (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
عبدالعزیز خان پنیاں کی جانب سے دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح عوام کے مسائل میں کمی لانا ہے ،حکومت اوراسکے اتحادیوں کے درمیان مضبوط روابط قائم ہیں ، پاکستان کو مشکل صورت حال سے نکلنے میں دوست ممالک کے ’’تعاون ‘‘ اور قابل ستائش روئیے نے بھرپور کردار ادا کیا ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنے حکومتی اقدامات سے پنجاب خصوصاً جنوبی پنجاب کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کا بلند وزیژن رکھتے ہیں ، جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے سمیت تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے تمام انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔پنجاب حکومت نے اپنی ترجیحات میں ایسے فلاحی اور ترقیاتی منصوبہ کو اولیت دی ہے ،جن کی تکمیل سے عوام کو تعلیم ،صحت ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر بنیادی ضروریات کے حوالے سے بھرپور ریلیف پہنچ سکے ،انشاء اللہ ! وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاوشوں سے آنیوالے دنوں میں عوام کے لئے خوشحالی کا موسم ضرور آئے گا،جو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بلند ویژن کے تحت عوام کی بلاامتیاز خدمت کرنے میں مصروف عمل ہیں۔تقریب کے میزبان ممبر پنجاب بار کونسل حاجی عبدالعزیز خان پنیاں نے کہا کہ کبیروالا کی تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر اپنا کردار نبھایا ہے اور عوام کی جانب سے ملنے والے بھرپور اعتماد اور محبت کا قرض ریکارڈ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کی صورت میں اتارنے کی کوشش میں اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائے،امید ہے کہ وہ اپنی موجودہ وزرات کے دوران کبیروالا سمیت ضلع خانیوال کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کریں گے۔عشائیہ تقریب سے سیدمحمد علی دوست گردیزی،سید منتظر مہدی،راؤ جمشید علی خاں، کبیروالا بار کے صدررانا عمردراز خاں ،فیاض اسلم چوہدری،سید ذوالقرنین حیدر بخاری ،اطہر یوسف خان بھٹہ،مہر مجاہد حسین اُترا،راؤ عمران ناصر،مسعود پرویز خان بھٹہ ،سید احتشام رضا،حاجی سعید احمد خان بھٹہ ،راؤ نفیس علی ،حاجی سجاد خان پنیاں،فواد عزیز خان پنیاں ،شاہد رفیق خان پنیاں ،مبشر حسن خان بھٹہ ،غلام احمد خان بھٹہ ،راؤ احتشام الحق ،ملک اقبال ظفر سمیجہ ،راؤ طارق اقبال ،چوہدری فاروق گل ،ملک محمد اکرام نائچ ،قاسم خان ایری شفیق خان بھٹہ ،حاجی محمد ارشد سنگا ،میاں ممتاز حسین سہو ،مہر رب نواز باٹی ،میاں اختر حسین سہو،رانا اللہ بخش نون،حفیظ سعیدی ،مہر بلال اعجازاُترا،مہر ثمر عباس چدھرڑ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
حسین جہانیاں گردیزی