نشترمیں آپریشن،گردن سے سریا نکال کرنوجوان کی جان بچالی گئی

      نشترمیں آپریشن،گردن سے سریا نکال کرنوجوان کی جان بچالی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) ملتان نشتر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک اور کامیاب آپریشن کر دکھایا۔ نوجوان کی گردن سے بیل ریڑھی کا آٹھ انچ کا سریا نکال لیا گیا ہے۔جس سے اسکی جان بچ گئی ہے۔ واضح رہے میاں چنوں کے رہائشی نوجوان مجاہد کا بیل گاڑی سے ایکسیڈنٹ ہوا۔اس(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

دوران آٹھ انچ کے قریب سریا نوجوان کی گردن میں گھس گیا۔جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔اور اسکو تشویشناک حالت میں نشتر ایمرجنسی منتقل لایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں کی آٹھ رکنی ٹیم نے فوری طور پر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔اپریشن چار گھنٹے تک مسلسل جاری رہا۔جوکہ کامیاب ہوا۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر امجد چانڈیو کا کہنا تھا کہ نوجوان کو انتہائی تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا۔ڈاکٹروں نے نوجوان کے گلے میں لگا ہوا سریا پہلے کاٹا۔پھر بعد میں کامیاب آپریشن کرکے سریا کو گردن سے باہر نکال لیا۔ بعدازاں نوجوان کو آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
گردن میں سریا