سکول نیوٹریشن پروگرام

سکول نیوٹریشن پروگرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گزشتہ دِنوں ڈیرہ غازی خان کے ایک پرائمری سطح کے سرکاری سکول میں بچوں کو دودھ کے ڈبے دے کر ملک کے پہلے سکول نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کیا۔اُنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ سوچتی ہیں اُن کی قوم کا مستقبل خوب پڑھے، اُس کی صحت اچھی ہو اور وہ  طاقتور ہو، وہ تمام بچوں کے لئے ایسا ہی سوچتی ہیں جیسے ایک ماں اپنے بچوں کے لئے سوچتی ہے۔ واضح رہے کہ سکول نیوٹریشن پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے تین اضلاع  ڈی جی خان، راجن پور اور مظفرگڑھ کے پرائمری سطح کے سرکاری سکولوں کے بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر 175 ملی گرام دودھ کا پیکٹ دیا جائے گا اور استعمال کے بعد خالی پیکٹ سکول میں جمع کرانا ہو گا۔ سکول نیوٹریشن پروگرام سے یقینا غذائی قلت کے شکار طلباء  اور طالبات کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے تاہم ضروری ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے دیا جانے والا دودھ معیاری اور خالص ہو جبکہ اِس کی فراہمی اور تقسیم کے عمل کی شفافیت کو بھی برقرار رکھا جائے۔

مزید :

رائے -اداریہ -