کراچی میں جھاڑیوں سے افغانی نژاد کی تشدد زدہ لاش برآمد
کراچی (ویب ڈیسک) گلشن اقبال جیلانی درگارہ کے قریب جھاڑیوں سے ایک باریش افغانی نژاد کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جس کے چہرے اور ماتھے پر کندآلہ کے وار نمایاں تھے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کی کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کرا دی ہے اور واقعہ کی مزید جانچ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کی حدود حسن سکوائر مچھلی کٹ کی اندورنی گلیوں میں موجود جیلانی درگاہ کے قریب واقع جھاڑیوں سے اتوار کی شب ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، اطلاع ملنے پرپولیس اور فلاحی ادارے کے رضاکار موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے موقع معائنہ کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کی، ہیڈ محرر عزیز بھٹی چوہدری تصور کے مطابق لاش کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی۔تلاش ڈایوائس کی مدد سے شناخت کا عمل جاری ہے، مقتول افغانی نثراد ہے جس کی عمر 40 سے 42 سال کے قریب بتائی گئی۔
ہیڈ محرر نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول اور نامعلوم ملزم کا اس مقام پر جھگڑا ہواہوگا جس میں ملزم نے اسے کندآلے کے وار کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔