فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی، 8850لیٹر ناقص دود ھ تلف

فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی، 8850لیٹر ناقص دود ھ تلف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) فوڈ اتھارٹی کا ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ جوڑے پل کے علاقے میں واقع ملک شاپس کی چیکنگ کی گئی چیکنگ کے دوران 8850 لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا۔ 13ملک شاپس پر موجود 12ہزار 270 لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ جدید موبائل ٹیسٹنگ لیب سے دودھ کو موقع پر چیک کیا گیا۔ دوران چیکنگ تلف کئے گئے دودھ کی ایل آر کم اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ دودھ کی مقدار اور گاڑھے پن میں اضافے کے لئے پانی کی ملاوٹ جرم ہے۔ ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔