مچھلی منڈی چوک پر مقابلہ،1ڈاکو گرفتار، پانچ فرار

 مچھلی منڈی چوک پر مقابلہ،1ڈاکو گرفتار، پانچ فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار )ملتان تھانہ پرانی کوتوالی کے علاقے مچھلی منڈی چوک کے قریب پولیس مقابلہ، رابری سمیت 11 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو محمد شہباز زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔جبکہ پانچ ساتھی ڈاکو رات کا اندھیرے کا فایدہ اٹھاتے ہوئے (بقیہ نمبر7صفحہ6پر )
موقع سے فرار ہوگئے معلوم ہوا ہے رات 3 بجے کے قریب اطلاع موصول ہوئی کہ 6 ڈاکو شمس آباد کے قریب راہگیر سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او اولڈ کوتوالی عباد اللہ گیلانی، سب انسپکٹر محمد شان، احسن اعجاز، اے ایس آئی محمد ارتضی، اے ایس آئی محمد نزر اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور فرار ہونے والے ڈاکوں کا تعاقب کیا گیا۔تعاقب کے دوران مچھلی منڈی چوک کے قریب ڈاکوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔فائرنگ رکی تو جا کر دیکھا کہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں پڑا ہے جو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا تھا۔جبکہ 05 ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ۔جس کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کروا دی گئی۔ اور فرار ڈاکوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت محمد شہباز ولد احمد بخش سکنہ بستی کوتوالی نیو ملتان سے ہوئی ہے۔جس کو علاج معالجے کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے جائے وقوعہ سے دوران واردات راہگیر سے چھینے گئے موٹر سائیکل سمیت 02 موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد کر لیے۔ ڈاکو ملتان کے مختلف تھانوں میں رابری سمیت 11 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔دوسری جانب وقوعہ کا مقدمہ تھانہ پرانی کوتوالی میں درج کر لیا گیا ہے ملتان (وقائع نگار )ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد عمران نے یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے حوالے سے شہر کے مختلف جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں کو الرٹ رہنے کے احکامات دیئے اور کہا کہ اس موقع پر کسی قسم کی سستی کی گنجائش نہیں ہے، اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں۔جلوس میں داخل ہونے والے افراد کو ایس او پی کے مطابق سخت چیکنگ کے بعد جلوس میں شامل ہونے دیا جائے۔ایس ایس پی آپریشنز ملتان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔جلوسوں کے شرکا اور عوام الناس بھی اپنے اردگرد نظر رکھیں کسی بھی مشکوک شخص کی اطلاع فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15پر دیں۔