اوورسیز پاکستانی شہری سے فراڈ میں ملوث ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار

اوورسیز پاکستانی شہری سے فراڈ میں ملوث ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر(کر ائم رپو رٹر) بیرون ملک پاکستانی شہری سے فراڈ میں ملوث ملزم کو ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر چوکی ایئرپورٹ پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم عمران کو گرفتار کیا۔ملزم نے شہری ندیم سے کاروبار کے لیے 24 لاکھ روپے لیے اور پاکستان فرار ہو گیا تھا،بیرون ملک مقیم شہری کے بھتیجے نے ملزم کی فلاٹ آنے پر ون فائیو پر کال کی تھی۔انچارج چوکی ایئرپورٹ جمشید اسلم نے بتایا کہ ملزم نے ایئرپورٹ پر ہی رقم متاثرہ شہری کے بھتیجے محمد مزمل کو لوٹا دی۔پیسے واپس ملنے پر متاثرہ شہری کے بھتیجے نے لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

علاقائی -