انٹر بینک میں ڈالر 1.81اوپن مارکیٹ میں 2روپے سستا، سٹاک مارکیٹ انڈیکس 321پوائنٹس بڑھ گیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) متحدہ عرب امارات سے 1ارب ڈالر کی فراہمی کیلئے رواں ہفتہ تحریری ضمانت ملنے کی توقع پر بدھ کے روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر1.81روپے کمی سے 286.62روپے کی سطح پر آگئی،جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 295روپے سے گھٹ کر293روپے کی سطح پر آگئی،،دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت1روپے کمی سے 317اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 4روپے گھٹ کر360روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت8ڈالراضافہ سے 2009ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت300روپے کمی سے2لاکھ18ہزارروپے اوردس گرام سونے کی قیمت257روپے کمی سے 1لاکھ86ہزار900 روپے کی سطح پر رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2520 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار حصص میں تیزی آگئی اور دوروز سے جاری مندی کے اثرات زائل ہوگئے،عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو سے متعلق اپنی پیش گوئی کو کم کر کے صرف 0.5 فیصد کر دینے اور عرب امارات سے 1ارب ڈالر کی فراہمی کیلئے رواں ہفتہ تحریری ضمانت ملنے کے امکانات سمیت بعض مثبت عوامل سے مارکیٹ کے سرمایہ کاروں میں کسی حد تک اعتماد پیدا ہوا اوربدھ کو4پوائنٹس کے خسارے سے کھلنے والی مارکیٹ مسلسل تیزی کی جانب گامزن رہی،مارکیٹ سرمائے میں 34ارب92کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور مجموعی سرمایہ60کھرب کی سطح سے بڑھ کر61کھرب کی سطح پر آگیا،مارکیٹ میں ایک موقع پر تیزی کی لہر370پوائنٹس بڑھتے ہوئے40174پوائنٹس پر بھی پہنچی لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں نے معمولی منافع پر شیئرز کی فروخت کی جس سے تیزی کی شدت میں کمی آئی۔ پاور،ٹیلی کام،پیٹرولیم،کمیونیکیشن،بینکنگ،سیمنٹ،انرجی اوردیگر سرگرم کمپنیوں کے حصص میں نمایاں کاروباری سرگرمیاں رہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 321.34پوائنٹس کے اضافے سے 40126.05پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،کے ایس ای30انڈیکس153.66پوائنٹس کی تیزی سے14960.82 پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 679.30 پوائنٹس بڑھ کر70024.67 اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس151.37 پوائنٹس بڑھ کر 26438.94پوائنٹس پرپہنچ گیا۔کاروبار میں تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ34ار ب 92کروڑ30لاکھ74ہزار35 روپے اضافہ سے61کھرب 81کروڑ 36لاکھ98ہزار708روپے کی سطح پر آگیا۔ مارکیٹ میں بدھ کو 2ارب56کروڑ روپے مالیت کے7کروڑ98 لاکھ25ہزار 518 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روزمنگل کو 1ارب37کروڑ روپے مالیت کے 5کروڑ96 لاکھ69ہزار 253 شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔ مجموعی طور پر 328کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا
ڈالر