صنعتیں اضافی ٹیکسز کی وجہ سے  تباہ ہو رہی ہیں ،معاملے کو دیکھنے کی ضرورت ہے، چیف جسٹس 

 صنعتیں اضافی ٹیکسز کی وجہ سے  تباہ ہو رہی ہیں ،معاملے کو دیکھنے کی ضرورت ہے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے سندھ میں سیلز ٹیکس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی صنعتیں اضافی ٹیکسز کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں اس معاملے کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔سپریم کورٹ میں سندھ سیلز ٹیکس 2011 کے خلاف درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ملک کی صنعتیں اضافی ٹیکسز کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں،صنعتوں پر اضافی ٹیکسز کے نفاذ کے معاملے کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے،سندھ ریونیو بورڈ کی درخواست پر عدالت نے کیس کو جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دیا،سندھ حکومت نے 2011 سے سروسز پر سندھ سیلز ٹیکس عائد کیا تھا، نجی کمپنیوں نے سروسز پر سندھ سیلز ٹیکس کے نفاذ کو چیلنج کر رکھا ہے۔
 چیف جسٹس 

مزید :

صفحہ اول -