محمود کوٹ، دو ویگنوں میں خوفناک تصادم، چار افراد جاں بحق

  محمود کوٹ، دو ویگنوں میں خوفناک تصادم، چار افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          مظفرگڑھ ، سنانواں (بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی)مظفرگڑھ میں خوفناک حادثے کے دوران چار افراد جاں بحق ہوگئے ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے مطابق مظفرگڑھ کے مضافات میں جمال والا چوک محمود کوٹ روڈ پر دو Hiace تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر ایمبولینسز روانہ (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
کروا دیں اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کر دیا ہے۔ ریسکیو سٹاف آن لوکیشن ہوا تو موقع پر  01 شخص معمولی زخمی ہوا اور 04 شدید زخمی تھے ریسکیو سٹاف نے زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینسوں میں منتقل کیا اور  ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ روانہ ہوگئے،شدید زخمیوں میں سے ایک شخص راستے میں جبکہ باقی تین ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے-حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے،ایک ہائی ایس مظفرگڑھ سے سنانواں اور دوسری کوٹ ادو سے ملتان جا رہی تھی-پولیس تھانہ محمود کوٹ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔
حادثات