انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، سپیکر آج مانیٹرنگ افسر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونگے،اسد قیصر کی پیمر ا سے آڈیو کی فرازنک رپورٹ بھی طلب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے مبینہ طور پر بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلا ف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی آڈیو میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر مبینہ طور پر ووٹرز کو ترقیاتی منصوبوں کا لالچ دے رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سردار مظہر حسین نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کوآج صبح ساڑھے 11 بجے پیش ہونے کا نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے آپکی آڈیو زیر گردش ہے جس میں آپ ووٹرز کو ترقیاتی منصوبے دینے کا وعدہ کر رہے ہیں، آپ پارٹی امیدواروں کو کہہ رہے ہیں جلد ملٹی ملین منصوبوں کے ٹینڈرز جاری ہو رہے ہیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وضاحت کیلئے آپ ذاتی حیثیت میں ضلعی الیکشن کمشنر صوابی کے دفتر آئیں۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو بھی مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے نیوز چینلز پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی آڈیو گردش میں ہے جو قانون کے تحت کرپٹ پریکٹس اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، پیمرا اسد قیصر کی آڈیو کا فارنزک کرائے اور معاملے پر معلومات 15 دسمبر تک فراہم کی جائیں۔
سپیکر قومی اسمبلی