پولیس کا ہیروئین بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، بھارتی تعداد میں منشیات برآمد 

پولیس کا ہیروئین بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، بھارتی تعداد میں منشیات ...
 پولیس کا ہیروئین بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، بھارتی تعداد میں منشیات برآمد 
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر (آئی این پی ) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس نے ہیروئین بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ ضلع خیبرکے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کے مطابق دور آفتادہ علاقے شین غار میں پولیس نے ہیروئین بنانے والے فیکٹری پر چھاپہ مارا جس دوران فیکٹری کے اندر سے پولیس پر شدید فائرنگ کی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ملزمان فرار ہوگئے،  15 کلوگرام ہیروین اور 17 کلوگرام ہیروئین میں استعمال ہونے والا کیمکل برآمد ہوا، برآمد ہونے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیکٹری مالکان ملک اور بین الاقوامی سطح پر منشیات سپلائی کرتے تھے اور دہشتگردوں کی مالی اعانت بھی کرتے تھے۔

سلیم عباس کے مطابق پولیس نے منشیات اور فیکٹری کے آلات قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ 3 ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کے علاوہ دہشتگردی کے مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -FATA -خیبر -