افغان ڈرائیورز کیلئے  ویزہ شرط، طورخم بارڈر پھر بند کردیا گیا

افغان ڈرائیورز کیلئے  ویزہ شرط، طورخم بارڈر پھر بند کردیا گیا
افغان ڈرائیورز کیلئے  ویزہ شرط، طورخم بارڈر پھر بند کردیا گیا
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

طورخم(آئی این پی ) ڈرائیورز کیلئے ویزہ شرط کے معاملے پر پاک افغان طورخم بارڈر ایک بار پھر بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکام نے افغان ڈرائیورز پر ویزہ پاسپورٹ کی شرط عائد کردی ہے، ویزہ پاسپورٹ شرط پر بار بار توسیع اور وقت بھی دیا گیا۔  افغان ڈرائیورز ویزا پاسپورٹ کی شرط سے استثنیٰ چاہتے ہیں، دوسری جانب افغان حکام نے بھی ویزہ شرط کے خلاف احتجاجا پاک افغان  بارڈر کو بند کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی افغان حکومت نے طورخم بارڈر پر تجارت معطل کر کے سرحد اس وقت بند کر دیا تھا جب پاکستان کسٹم کی جانب سے افغان ڈرائیوروں کیلئے ویزا لازمی قرار دے دیا گیا اور افغانستان سے آنے والے تجارتی ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جس پر افغان گمرک (کسٹم) نے اپنی حکومت کو آگاہ کیا اور افغان سرحدی امور کے حکام نے طورخم سرحد بند کر دی۔

مزید :

علاقائی -FATA -خیبر -