پنجاب بھر میں ہائیڈل پاور پلانٹ لگائے جائینگے، سعدیہ سہیل رانا
لاہور(پ ر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ توانائی پنجاب نے سستی اور ماحول دوست بجلی کی پیداوار لیے پنجاب بھر میں چھوٹے ہائیڈل پاور پلانٹ لگانے کی تیاری مکمل کر لی۔ صوبائی وزارت توانائی نے پنجاب بھر میں کل 33 سائٹس ہائیڈل پاور پلانٹ کیلئے منتخب کر لیں، وزارت توانائی پنجاب کی ہدایت پر 33مقامات پر کل 36 29 میگاواٹ کے ہائیڈل پاور پلانٹ لگائے جائیں گے،محکمہ توانائی پنجاب کی جانب سے تمام سائٹس کے سروے کرنے کے بعد رپورٹ مرتب کر لی گئی،ہائیڈل پاور پلانٹ مختلف علاقوں میں بڑی نہروں پر لگائے جائیں گے،محکمہ توانائی پنجاب کی جانب سے پہلے مرحلے میں 10 مقامات پر کام شروع کیا جائے گا۔
برالہ برانچ کینال ضلع فیصل آباد پر دو مقامات پر،لوئر گوگھیرا کینال ضلع فیصل آباد پر دو مقامات جبکہ لوئر جہلم کینال منڈی بہاؤالدین،ناردرن برانچ کینال منڈی بہاؤ الدین، بی آر بی لنک کینال ننکانہ صاحب، لوئر باری دوآب کینال ساہیوال،احمد پور برانچ کینال بہاولپور اور تھل مین لائن کینال بھکر پر ایک، ایک ہائیڈل پاور پلانٹ لگایا جائے گا۔محکمہ توانائی پنجاب کی جانب سے چھوٹے ہائیڈل پاور پراجیکٹس انرجی ایکشن پلان 2023 کے تحت لگائے جائیں گے۔